21 اگست، 2023، 2:49 PM

اربعین اور جسمانی صحت؛

اربعین مارچ کے دوران جوڑوں کے درد سے کیسے بچیں

اربعین مارچ کے دوران جوڑوں کے درد سے کیسے بچیں

جوڑوں کے درد میں مبتلا زائرین پہلے اپنی صحت کے بارے میں مطمئن ہوجائیں اس کے بعد طبی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے اربعین مارچ میں شریک ہوجائیں

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق انجمن ہلال احمر نے ایک بیان میں جوڑوں کے درد میں مبتلا زائرین کے لئے اربعین کے مارچ کے موقع پر کچھ طبی مشورے تجویز کئے ہیں جن کی رعایت کرنے سے مارچ کے دوران مشکلات سے بچ سکتے ہیں۔

انسانی جسم اگر طویل مدت تک فعالیت کرے تو اس کے اعضاء ایک حد تک ساتھ دینے کے بعد جواب دے دیتے ہیں جس کی وجہ سے جوڑوں پر زیادہ دباو والے کام انجام دینا مشکل ہوجاتا ہے۔ اگر ان حالات میں اعضاء کا خیال نہ رکھا جائے تو جسمانی نقصان کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے۔

اربعین کے موقع پر طویل فاصلے تک پیدل سفر کرنے کے خواہشمند زائرین چنانچہ ماضی میں جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوچکے  ہوں تو پہلے اپنا چیک اپ کروا کر مطمئن ہوجائیں اس کے بعد پیدل چلنے کا فیصلہ کریں۔

اپنے ذاتی معالج یا اسپیشلسٹ سے رابطہ کرکے فزیوتھراپی یا دیگر طریقوں سے جوڑوں اور اعضاء کو پیدل چلنے کی ورزش کرائیں۔

مارچ سے چند روز پہلے ہی روزانہ کچھ گھنٹے پیدل چل کر اپنے اعضاء کے بارے میں مطمئن ہوجائیں چنانچہ کوئی درد یا مشکل پیش آئے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

کمر درد کی شکایت رہنے کی صورت میں کمر بند اپنے ساتھ لے جائیں اور سفر کے دوران ضرورت کے مطابق کمر بند استعمال کریں۔

سفر کے دوران اپنے پیروں کے سائز کے مطابق جوتے استعمال کریں زیادہ تنگ یا زیادہ ڈھیلے جوتے استعمال کرنے سے گریز کریں۔

سفری بیگ کو حتی الامکان چھوٹا رکھیں اور صرف ضرورت کی اشیاء اپنے ساتھ لے جائیں۔ بیگ کی پٹی کو بھی باندھیں تاکہ وزن کی زیادتی محسوس نہ ہوجائے۔

مارچ کے دوران ممکن ہو تو ہر تین سے چار گھنٹے بعد استراحت کرکے لیٹ جائیں اور پاوں کو کسی کرسی پر رکھ کر سو دفعہ حرکت دیں اس طرح پاوں میں خون کی روانی متعادل ہوجائے گی اور ورم پڑنے کا امکان بھی کم ہوگا۔

راستے میں کسی قسم کی مشکلات پیش آنے کی صورت میں ہلال احمر کے قریبی کیمپ سے رجوع کریں اور ضرورت طبی امداد حاصل کریں۔

News ID 1918518

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha